Friday , April 28 2017
Home / شہر کی خبریں / لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے پر سب انسپکٹر پولیس معطل

لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے پر سب انسپکٹر پولیس معطل

حیدرآباد ۔ /11 اپریل (سیاست نیوز) رچاکونڈہ پولیس کمشنر مسٹر مہیش مرلی دھر بھاگوت نے نریڈمیٹ پولیس اسٹیشن سے وابستہ سب انسپکٹر مسٹر محمد مقبول جانی کو معطل کردیا ۔ گھٹکیسر منڈل کے میڈی پلی علاقہ میں ڈیوٹی انجام دینے کے دوران سب انسپکٹر جانی نے مبینہ طور پر ایک کیس میں لاپرواہی کا مظاہرہ کیا تھا ۔ مذکورہ سب انسپکٹر کی مبینہ لاپرواہی کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا اور آج معطلی کے احکامات جاری کئے گئے ۔ حالیہ دنوں مقدمات کی تحقیقات میں لاپرواہی برتنے والے پولیس عہدیداروں کیخلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT