Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / لاپرواہی کے خلاف چھ عہدیداروں کی معطلی

لاپرواہی کے خلاف چھ عہدیداروں کی معطلی

بودھن۔/13جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر نظام آباد ڈاکٹر یوگیتا رانا نے حکم عدولی کرنے والے چھ سرکاری عہدیداروں ڈپٹی تحصیلدار، رنجل منڈل، ونے ساگر ٹرانسکو اے ای بال چندر ایریگیشن اے ای ناگیش آر اینڈ بی انجینئر دنیش پنچایت راج انجینلر لکیتا، آر ڈبلیو ایس ڈی اکھلیش ریڈی کو ملازمت سے معطل کردیا اور ایم ای او سنجیو ریڈی یو پی آر ڈی او ملیش اگریکلچر آفیسر امٹور آئی کے پی سی سی تکارام کو وجہ نمائی نوٹس جاری کیا۔ تفصیلات کے بموجب ضلع انتظامیہ نے دیہی علاقوں میں عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے اور شجر کاری کے موثر انتظامات کی راست نگرانی کیلئے منڈل سطح کے عہدیداروں کو دیہی علاقوں میں شب بسری کرنے کی ہدایت دی تھی۔ آج صبح اچانک ضلع کلکٹر نظام آباد ڈاکٹر یوگیتا رانا نے حلقہ اسمبلی بودھن کے رنجل منڈل کا دورہ کیا۔ ضلع کلکٹر کے دورہ کے موقع پر صبح آٹھ بجے منڈل ہیڈکوارٹر پر تحصیلدار وینکٹیا اور ایم پی ڈی او چندر شیکھر ہی موجود تھے۔

محبوب نگر میں اتوار کو
حج تربیتی اجتماع
محبوب نگر۔/13جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد عبدالرحمن پبلسٹی سکریٹری حج سوسائٹی محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب حج سوسائٹی کے زیر اہتمام ضلع کے منتخب عازمین حج کا چھٹواں تربیتی اجتماع بتاریخ 17جولائی بروز اتوار صبح 10تا شام 5بجے الماس فنکشن ہال محبوب نگر منعقد کیا جارہا ہے۔ اس اجتماع کو مولانا پی ایم مزمل احمد رشادی استاد حدیث دارالعلوم سعدیہ بنگلور حج و عمرہ و زیارت روضہ اقدس کے طریقہ سے واقف کرائیں گے۔ علاوہ ازیں مولانا بدیع الدین نقشبندی ( حیدرآباد) کا بھی خطاب ہوگا۔ نماز ظہر 1:30بجے ادا کی جائے گی بعد ازاں عازمین کیلئے طعام کا نظم رہے گا۔ جناب احمد سیٹھ کاسمک بیکرس و سنیٹری و برادران کی جانب سے عازمین کی گلپوشی کی جائے گی اور حج گائیڈ بھی تقسیم کی جائے گی۔ جو عازمین حج مصارف کی دوسری قسط بینک میں ادا کرچکے ہیں ان کے چالان حاصل کرکے حج کمیٹی حیدرآباد میں داخل کئے جائیں گے۔تمام عازمین بشمول خانگی ٹراویلس سے جانے والوں سے بہ پابندی وقت شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT