Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / لاکھوں بیروزگار مسلم نوجوانوں کیلئے تحفظات ضروری

لاکھوں بیروزگار مسلم نوجوانوں کیلئے تحفظات ضروری

دستوری حق کیلئے متحدہ جدوجہد

کھمم میں زنجیری بھوک ہڑتال، سیاست کی تحریک پر تلنگانہ میں نمائندگیاں، شعور بیداری مہم

کھمم یکم / ڈسمبر ( سیاست نیوز ) مستقر کھمم میں 12فیصد تحفظات کو یقینی بنانے کے لئے 28 نومبر سے زنجیری احتجاج شروع کیا گیا ہے، احتجاج کاچوتھا دن مکمل ہوا ، آج کے اس زنجیری بھوک ہڑتا ل کا صبح مولانا ہدایت علی قاسمیؔ کی تلاوت کلام پاک اوردعاء سے آغاز ہوا ،، اس موقع پر زنجیری احتجاج کے اسٹیج سے مسلمانوں نے مانگ کی ہے کہ مسلمان نوجوانوں کی ایک بہت بڑی تعداد بے روزگاری کا شکارہے، جسکا حل صرف تحفظات کی فراہمی ہے جس پر فی الفور عمل کیا جائے،مسلمانوں کے لئے تحفظات وقت کی ایک اہم ضرورت ہے، تلنگانہ کے مسلمانوں کو آئیڈیل بنانے والے کے۔سی۔آر اپنا ٹملناڈ کو آیڈ یل بنائے، مسلمانوں کے حالات پسماندگی سے بہتری تک ابھر نے کے لئے تحفظات ہی واحد حل ہے، اور اس کاز اور آگے بڑ ھانے میں ادارہ سیا ست قابلِ ستائش ہے، اس موقع پر زنجیری احتجاج کے کنوینر نصیر علی نے بات کر تے ہوئے کہا کہ حکومت سرکاری ملازمتوں میں تقررات سے قبل تحفظات کا اعلان کرے جس پر کئی مسلم نو جوان اپنی آس لگائے بیٹھے ہیں، حکو مت صرف مسلمانوں کو وعدوں کی خوشخبریاں سناتے ہوئے منا نے کی خواہاں نظر آرہی ہے جو ایسا ہو نے والا نہیں ہے، سماجی اور معاشی مسائل میں مساوات دستور کا اہم جز ہے، لیکن اسے حکو مت نے سرد خانہ میں رکھدیا ہے، اس موقع پر محمد اسد نے کہا کہ ایس۔سی اورایس۔ٹی( SC,ST) کے ساتھ ملکر اس احتجاج کو آگے مزید بڑھا یا جائیگا، اس زنجیری ہڑتال میں ضلع کھمم کے ستو پلی ایم۔ایل۔اے سنڈرا وینکٹا ویریہ ، ایم۔ایل۔سی پوٹلہ ناگیشور رائو ، ضلع کھمم کے صدر تلگو دیشم پارٹی کے  برہمیہ حاضر ہو کر اپنی جانب سے 12 فیصد تحفظات کی تائید کی اور کہا کہ ہم اس حساس مسئلہ میں آپ حضرات کے ساتھ ہیں ، ضلع کھمم کے ستو پلی ایم ۔ ایل ۔ اے سنڈرا وینکٹا ویریہ نہ کہا کہ سر مائی اسمبلی سیشن میں اس حساس مسئلہ کو اٹھا یا جائیگا، اور اس حساس مسئلہ میں حکو مت سے جواب بھی طلب کیا جائیگا، اور اس حساس مسئلہ میں کھینچا جائیگا، مسلمانوں کے حالات ابتر ہو تے جا رہے ہیں انکو 12 فیصد تحفظات کا فراہم کر نا ہی انصاف ہوگا ورنا یہ حکو مت کی جانب سے مسلمانوں کے ساتھ بے انصافی ہوگی، اور اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تحفظات کی مانگ مسلمانوں کا دستوری حق ہے میں مسلمانوں کے تمام مسائل  میں انکے ساتھ ہوں، اس زنجیری ہڑتال کے چوتھے دن امبڈکر سنگھم کی جانب سے لنگالہ روی کمار ، این۔جی۔او کے ذمہ دار احباب ڈاکٹر چنی حاضر ہو کر کہا کہ 12فیصد تحفظات کا دینا ہی مسلمانوں کے حق میں انصاف ہوگا ورنا یہ سراسر بے انصافی ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT