Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / لاکھوں روپئے مالیتی سونا کا سارق گرفتار

لاکھوں روپئے مالیتی سونا کا سارق گرفتار

چارمینار پولیس نے معمہ کو حل کردیا ، اے سی پی چارمینار کا بیان
حیدرآباد ۔ 4 ۔ جولائی (سیاست نیوز) چارمینار پولیس نے سرقہ کا معمہ حل کرتے ہوئے دو ملزمین بشمول ایک آٹو ڈرائیور کو گرفتار کرلیا، جس نے جیولر کے 11 لاکھ مالیتی طلائی زیورات لے کر فرار ہوگیا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس چارمینار مسٹر کے اشوک چکرورتی نے بتایا کہ 38 سالہ پی تکیا پیشہ سے آٹو ڈرائیور ، 3 جولائی کو پیسنجر ہیمانشو سرکار ساکن شکر کوٹ جس نے بشیر باغ میں واقع جیولری شاپس کو 31 سونے کے بسکٹ منتقل کر رہا تھا ، کی توجہ ہٹاکر سونا لیکر فرار ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ دیپا جیولرس بشیر باغ سے ہیمانشو سرکار آٹو میں سوار ہوا تھا اور آٹو سٹی کالج چوراہا پہنچتے ہی اس نے پیسنجرس کی توجہ ہٹاکر 11 لاکھ مالیتی سونا لیکر فرار ہوگیا جس میں رہن سنٹر کے مالک 26 سالہ شنکر لال ساکن منگل ہاٹ کی مدد حاصل کی۔ پولیس نے دونوں ملزمین کو گرفتار کرتے ہوئے مسروقہ مال برآمد کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT