Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / لاکھوں روپیوں کا غبن کرنے والا دھوکہ باز گرفتار

لاکھوں روپیوں کا غبن کرنے والا دھوکہ باز گرفتار

تاجر سے پانچ لاکھ ہڑپنے کا شاخسانہ، ڈی سی پی ساؤتھ زون کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 3 ڈسمبر (سیاست نیوز) رائس پلنگ اور رقم کو دگنا کرنے کی لالچ دیکھ کر لاکھوں روپئے غبن کرنے والی بدنام زمانہ ٹولی کو پرانے شہر کی پولیس نے بالآخر گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہیکہ یہ 7 رکنی ٹولی سرینواس، روی، مسعود احمد خاں، راج گوپال، نرسمہا اپا، چندرا، پروین کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ساؤتھ زون مسٹر ستیہ نارائنا نے ایک پریس کانفرنس کو بتایا کہ علاقہ رین بازار کے ساکن محمد اعجاز خان جس کی عمر 24 سال کو اس ٹولی نے دھوکہ دہی کا شکار بنایا تھا۔ پیشہ سے کپڑوں کے تاجر اعجاز خاں کو بوئن پلی کے ساکن پروین نے اپنے جال میں پھانسا تھا جس کے بعد پروین نے اعجاز کے قریب ہوتے ہوئے اس کو جعلسازی کا شکار بنایا اور اسے بتایا تھا کہ بنگلور میں اس کے ساتھی ہیں جن کے یہاں آر پی موجود ہے اور وہ رقم کو دگنی کرنے کا ہنر جانتے ہیں۔ اس نے اعجاز کو یقین دلایا کہ اگر وہ اس کی بات مانے گا تو رقم دگنی ہوجائے گی۔ اس بات پر یقین کرنے کے بعد مقصود خاں اور راج گوپال مقامی افراد اعجاز خاں کے مکان پہنچے اور اپنی جعلسازی سے اعجاز خاں کو بے وقوف بناتے ہوئے اس کے 5 لاکھ روپئے ہڑپ لئے۔ پولیس نے شکایت درج کرنے کے بعد کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے 7 افراد کو گرفتار کرلیا۔ اس بدنام زمانہ ٹولی نے جو رقم کو دوگنی کرنے کے بعد 30 فیصد کمیشن لیکر فرار ہوگئے۔ پولیس نے اپنی تحقیقات میں شکایت کے مطابق پتہ چلایا کہ 5 لاکھ روپئے لیکر اس ٹولی نے راہ فرار اختیار کرلی تھی۔ پولیس رین بازار نے ڈی سی پی ساؤتھ زون کی خصوصی نگرانی میں کارروائی انجام دیتے ہوئے 7 افراد کو گرفتار کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT