Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / لاکھوں شفایاب مریضوں کی دعائیں ہی ہماری خدمات کا صلہ

لاکھوں شفایاب مریضوں کی دعائیں ہی ہماری خدمات کا صلہ

ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ کا ملک بھر میں منفرد ریکارڈ۔ ڈاکٹر محمد صارب رسول خان
حیدرآباد۔15؍جنوری۔( پریس نوٹ ) ۔ ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان مرحوم بانی شاداں گروپ آف تعلیمی ادارہ جات نے جس جذبہ کے ساتھ اپنے مشن کا آغاز کیا تھا نہ صرف وہ کامیاب ہورہا ہے بلکہ بارگاہِ الٰہی میں بھی اسے مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد صارب رسول خان مینجنگ ڈائرکٹر شاداں میڈیکل کالج و ٹیچنگ ہاسپتل اینڈ ریسرچ سنٹر و ڈاکٹر وی آر کے ویمنس میڈیکل کالج عزیز نگر ، معین آبادنے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شاداں ہاسپٹل حمایت ساگر روڈ حیدرآباد اور ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل عزیز نگر کے میگا فری میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپس کا اہتمام کسی نعمت سے کم نہیں۔ رجسٹریشن سے لے کر مفت تشخیص ، علاج ، ادویات، ظہرانہ کا اہتمام، ٹرانسپورٹ ریاست میں ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں اپنی نوعیت کا منفرد ریکار ہے، ہم بارگاہ الٰہی میں سربہ سجود ہوکر شکر ادا کرتے ہیں کہ ڈاکٹر محمد وزارت رسول کے خدمت خلق کے جو عزائم تھے اس کی تکمیل کے لئے اس نے ہمیں موقع دیا۔ ڈاکٹر محمد صارب رسول خان نے اس بات پر مسرت و طمانیت کا اظہار کیا کہ مسلسل تیسرے برس بھی یہ ہیلت کیمپس کا سلسلہ جاری ہے۔ ان دونوں ہاسپٹلس میں گذشتہ تین سال سے انتظامیہ نے ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان ہیلت کیمپ کا آغاز کیا تھا اور اس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد تین لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔ دونوں ہاسپٹل میں جاری کیمپ میں مفت تشخص و علاج کے ساتھ ساتھ سرجریز بھی مفت کئے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ مریضوں کے ساتھ تیمارداری کرنے والوں کو ظہرانہ اور اِن پیشنٹ کی حیثیت سے شریک مریض اور ایک تیمار دار کو تینوں وقت ناشتہ، ظہرانہ اور عشائیہ  مفت فراہم کیا جارہا ہے ۔مفت ٹرانسپورٹس کا انتظام ہے ۔ان کیمپس کی سرپرستی محترمہ شاداں وزارت رسول خان سکریٹری اینڈ کرسپانڈنٹ شاداں و ڈاکٹر وی آر کے میڈیکل کالجس و ہاسپتلس اورسید اعزاز الرحمن وائس چیرمین ڈاکٹر وی آر کے ایجوکیشنل سوسائٹی کررہے ہیںجبکہ ان کیمپوں کی نگرانی و انتظامات خود ڈاکٹر محمد صارب رسول خان انجام دے رہے ہیں ۔ ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان ہیلت کیمپ جو شاداں ہاسپٹل ، حمایت ساگر روڈ، اور ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل عزیز نگرمیں 16سے 30؍ جنوری تک توسیع کی گئی ہے۔ دونوں کیمپوں کے اوقات صبح 9تا ایک بجے دن اور دوپہر 2بجے تا شام 5بجے مقرر ہیں ۔دونوں  کیمپس میں ایسے کئی سرجریزکئے گئے ہیں جس پر عموماً لاکھوں روپیے کے مصارف مریضوں اور انکے افرادِ خاندان کو برداشت کرنے پڑتے ہیںجبکہ یہاں بلا معاوضہ سرجریز کئے جارہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ ادویات بھی مفت فراہم کی جارہی ہیں ۔دونوں کیمپوں میں جنرل سرجریزکے علاوہ لیبراٹومیز، منیمل انویسیو  سرجریز، کولیسیس ٹیکٹومی، اپنڈیس سیکٹومی، ہرنیا ہائیڈوسیل، ویسکٹومی، پراسٹیٹکٹومی، او بی جی، پسٹریکٹومی، سیزرین، ڈی اینڈ سی، لمپکٹومی، ماسٹیکٹومی، اور تمام لیپرسکوپی سرجریز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آرتھوپیڈکس میں فراکچرس، آرتھروسکوپی ، امراض چشم میں موتیا بند کے آپریشن ، گلاکوما سرجری، ای این ٹی میں حلق کے غدود ، اڈینائیڈکٹومی مائرنگٹومی، سپٹوپلاسٹی، ٹیمپینو پلاسٹی، شامل ہیں۔ بہتر نگہداشت و صحتیابی کے لئے عصری سہولتوں سے آراستہ لیبارٹریز، آپریشن ٹھیٹرس، پوسٹ آپریٹیو وارڈس، آئی سی سی یو، ایم آئی سی یو کے علاوہ ایمر جنسی وارڈس کے ساتھ ساتھ ممتاز اور تجربہ کار فزیشنس اور سرجنس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، مریض آئوٹ پیشنٹ کے بجائے اِن پیشنٹ کی حیثیت سے دو تین دن کیلئے شریک دواخانہ ہوں تاکہ مکمل چک اَپ کے بعد علاج کیا جاسکے۔ مریضوں اوراٹنڈر کو 24گھنٹے ہیلپ لائن سہولت مہیا کی گئی، ہیلپ لائن پر کال کرنے کی صورت میں ٹرانسپورٹ کا فوری انتظام کیا جائے گا۔مریضوں کی کیمپس تک منتقلی کے لیے مفت ٹرانسپورٹ کا انتظام مختلف مقامات سے ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے  ہیلپ لائن سیل نمبرس9391135243, 9849019535, 9966112448, 9502642112, 9849658786,9866606046  پر 24 گھنٹے ربط کرنے کی سہولت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT