Monday , October 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / لاکھ 6.5روپئے مالیت کی موٹر سائیکلیں اور زیورات ضبط:3 سارق گرفتار

لاکھ 6.5روپئے مالیت کی موٹر سائیکلیں اور زیورات ضبط:3 سارق گرفتار

کلبرگی 5؍ نومبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر کے علاقوں ایم بی نگر گلبرگہ یونیورسٹی، گلبرگہ دیہی ، روضہ ، شاہ آباد اور مہاگاؤ ں میں چوری کیے گئے موٹر سائیکلوں اور زیورات کو پولیس نے ضبط کر لیا ہے ۔ پولیس نے ان چوریوں کے ذمہ دار سارقین کو بھی گرفتار کر لیا ہے ۔ یہ گرفتاریاں ایس پی گلبرگہ مسٹر امیت سنگھ کی رہنمائی میں عمل میں لا ئی گئی ہے ۔ چوری کی گئی جملہ 6موٹر سائیکلیں ضبط کر لی گئیں اس کے علاوہ وزیورات بھی ضبط کر لیے گئے ۔ ضبط شدہ اشیا کی مالیت 6.5لاکھ بتائی گئی ہے ۔ گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت محمد عرفان 20سال ولد غلام صمدانی ساکن گلبرگہ عبد الرحمن محبو ب شیخ 20سال ساکن گلبرگہ اور محمد اشفاق محمد اسحاق 22سال ہو ئی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT