Wednesday , August 23 2017
Home / پاکستان / لاہور میں خودکش حملہ ، 7 ہلاک

لاہور میں خودکش حملہ ، 7 ہلاک

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن پارلیمنٹ کا دفتر نشانہ
لاہور ۔ 14 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں آج ایک خودکش بم بردار نے دھماکہ سے اڑالیا جس میں 7 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔ حکمراں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قانون ساز کا سیاسی دفتر اصل نشانہ تھا ۔ حملہ کے وقت یہ رکن پارلیمنٹ موجود نہیں تھے۔ طالبان کے منقسم گروپ نے حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ 20 تا 25 افراد زیادہ تر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکن تھے، سردار امجد کھوسا کے دفتر میں موجود تھے۔ قومی اسمبلی کے رکن کھوسا ڈیرہ غازی خان ضلع میں ٹاؤنسا ٹاؤن میں مقیم ہے۔جب یہ حملہ کیا گیا 7 افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خان زادہ پر کئے گئے خودکش حملہ کے دو ماہ بعد یہ حملہ کیا گیا ہے ۔ خان زادہ ہلاک ہوگئے تھے ۔ آج کے حملہ میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر کھوسا کے حامی تھے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مبشر نے بتایا کہ یہ خودکش حملہ تھا۔ زخمیوں کو دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں تین کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ تحریک طالبان پاکستان کے منقسم گروپ جماعت الحرارنے یہ حملہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT