Tuesday , May 30 2017
Home / Top Stories / لاہور میں دہشت گرد حملہ، 16 افراد ہلاک

لاہور میں دہشت گرد حملہ، 16 افراد ہلاک

لاہور ۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ٹی ٹی پی کے جماعت الاحرار دھڑے نے خودکش بم حملے کی ذمہ داری قبول کر لیپاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور کی مصروف شاہراہ مال پر ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران میں خودکش بم دھماکے میں تین سینئر پولیس افسروں سمیت 16 افراد ہلاک اور کم سے کم 70 زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق حملہ آور بمبار نے مال روڈ پر واقع پنجاب اسمبلی کی عمارت کے سامنے مظاہرے کے شرکاء کے درمیان خود کو دھماکے سے اڑایا ہے۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ایک دھڑے جماعت الاحرار کے ترجمان نے اس خودکش بم حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔صوبہ پنجاب کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے سربراہ ڈاکٹر محمد اقبال نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ خودکش بمبار پیدل تھا۔ اس نے پولیس کی گاڑی کے نزدیک خود کو دھماکے سیاڑایا ہے جس کے نتیجے میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ٹریفک پولیس لاہور ریٹائرڈ کپتان احمد مبین ، پنجاب پولیس کے سینیر سپرنٹینڈنٹ (ایس ایس پی) زاہد گوندل اور ڈی ایس پی پرویز بٹ جاں بحق ہوئے ہیں۔ریسکیو 1122 نے بم دھماکے میں انہتر افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کیہے۔ بم دھماکے کے فوری بعد امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئیں۔زیادہ تر زخمیوں کو سر گنگا رام اسپتال اور میو اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے اور لاہور کے تمام اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔مال روڈ پر واقع چیئرنگ کراس میں کیمسٹوں اور ادویہ سازوں کا ایک گروپ پنجاب اسمبلی کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کررہا تھا۔وہ ادویہ کی غیر قانونی فروخت پر حکومت کے کریک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بھاری نفری موجود تھی۔جاں بحق ڈی آئی جی احمد مبین نے مظاہرین کے ساتھ بم دھماکے سے چندے قبل بات چیت کی تھی اور انھیں پرامن طور پر منتشر ہونے اور احتجاج ختم کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ بعض صحافیوں کے مطابق مظاہرے میں کم سے کم چار سو افراد شریک تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT