Sunday , August 20 2017
Home / پاکستان / لاہور میں فیکٹری حادثہ ،مہلوکین کی تعداد 23ہوگئی

لاہور میں فیکٹری حادثہ ،مہلوکین کی تعداد 23ہوگئی

لاہور 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) لاہور میں بیاگ بنانے والی فیکٹری منہدم ہوجانے کے دلدوز حادثہ کے بعد بچاؤ کاری عملہ نے وہاں سے 100 افراد کو زندہ بچالیا۔ جبکہ مہلوکین کی تعداد 23 بتائی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں رونما ہونے والے حادثہ کی تفصیلات کے مطابق فیکٹری میں توسیعی کام جاری تھا کہ اچانک چار منزلہ عمارت تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی۔ بچاؤ کاری عہدیدار سجاد نے بتایا کہ اب تک 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 96 زخمی افراد کو مختلف ہاسپٹلس سے رجوع کیا گیا ہے جبکہ اب تک 100 افراد کو بچایا گیا ہے۔ رات بھر تلاش اور بچاؤ کاری جاری رہی کیوں کہ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ عمارت کے ملبہ میں کافی لوگ پھنسے ہوئے ہیں اور جیسے جیسے وقت گزرتا جائے گا ، پھنسے ہوئے افراد کو بچانا مشکل ہوجائے گا۔ اس دوران مہلوکین اور زخمیوں کے رشتہ داروں نے اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا اور کہاکہ حادثہ کو رونما ہوئے 17 گھنٹوں سے زائد کا عرصہ گذر چکا ہے اور بچاؤ کاری اب تک مکمل نہیں ہوئی ہے۔ ٹی وی فوٹیج میں بے یار و مددگار رشتہ داروں کو زار و قطار روتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیکٹری کا مالک رانا اشرف بھی مہلوکین بھی شامل ہے۔

TOPPOPULARRECENT