Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / لاہور میں ہند۔ پاک فیشن اور کلچرل فیسٹول

لاہور میں ہند۔ پاک فیشن اور کلچرل فیسٹول

نئی دہلی۔/11فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام )’’شان پاکستان‘‘ کے زیر عنوان تین روزہ فیشن اور کلچرل فیسٹول تاریخی شہر لاہور میں جاریہ سال منعقد ہوگا جس میں ممتاز فلمی اداکار انوپم کھیر کو مدعو کئے جانے کی توقع ہے۔ اس فیسٹول کی تھیم ’’ کیا دلی۔ کیا لاہور ‘‘ رکھی گئی ہے جو کہ پہلی مرتبہ گزشتہ سال نئی دہلی میں منعقد ہوا تھا۔ فیسٹول کا مقصد فیشن، فوڈ اور میوزک کے ذریعہ دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہے۔ فیسٹول کی آرگنائزر ہما نصر نے بتایا کہ سہ روزہ جشن 20تا23 مارچ منعقد ہوگا اورفلمی اداکار انوپم کھیر کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ حکام سے مشاورت کی جارہی ہے جس میں ہند۔ پاک فیشن ڈیزائنرس، موسیقار، ماہرین پکوان اور دستکار شریک ہوں گے۔
کوکا کولہ مشروب کے 3پلانٹس بند کردینے کا فیصلہ
نئی دہلی۔/11فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام)کوکاکولہ انڈیا باٹلنگ کمپنی ہندوستان کوکاکولہ بیوریجس ( مشروب ) نے ہندوستان میں اپنے 3 مینو فیکچرنگ یونٹس کو بند کردیا ہے اور یہ عذر پیش کیا ہے کہ یہ یونٹس غیر منافع بخش ثابت ہورہے ہیں۔ یہ یونٹس بند ہوجانے سے 300 ملازمین بیروزگار ہوجائیں گے۔ عارضی طور پر بند کئے گئے یونٹس میں جئے پور کے قریب کالیدار ( راجستھان ، وشاکھاپٹنم ( ـآندھرا پردیش )، اور برنیہت ( میگھالیہ ) شامل ہیں۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ مقامی مارکٹ میں کوکاکولہ مشروب کی خاطر خواہ طلب نہیں تھی جس کے باعث مذکورہ پلانٹس کو بند کردینے کا فیصلہ کیا گیا۔ تاہم مقامی ضروریات کی تکمیل کیلئے دیگر یونٹس سے مشروب سربراہ کیا جائیگا۔

TOPPOPULARRECENT