Thursday , August 17 2017
Home / پاکستان / لاہور کی فیکٹری میں ہلاکتوں کی تعداد 53ہوگئی

لاہور کی فیکٹری میں ہلاکتوں کی تعداد 53ہوگئی

لاہور ۔8نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) ایک کارخانہ کے پاکستان میں انہدام سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد آج 53ہوگئی جب کہ بچاؤ کارکنوں نے مزید نعشیں دو عمارتوں کے ملبہ سے برآمد کیں ۔ 4منزلہ عمارت راجپورٹ پالسٹر پالیتھین بیاگس کارخانہ چہارشنبہ کی شام منہدم ہوگیا تھا ‘ درجنوں کارکن اُس وقت سے کئی ٹن وزنی ملبہ صاف کرنے میں مصروف ہیں ۔ اندیشہ ہے کہ اس سانحہ میں ہلاک ہونے والوں کی مزید نعشیں دستیاب ہوں گی ۔ فی الحال ہلاکتوں کی تعداد 53 ہوگئی ہے ۔ جیو نیوز ٹی وی چینل کے بموجب بچاؤ کارکنوں نے کہاکہ تقریباً 100 افراد کو اب تک ملبہ سے زندہ باہر نکالا جاچکا ہے ۔ پوری عمارت اس حادثہ میں منہدم ہوچکی ہے اس کا کوئی بھی حصہ درست حالت میں موجود نہیں ہے ۔کئی افراد ملبہ میں نیچے اب بھی پھنسے ہوئے ہیں ۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ انہدام کے وقت کتنے افراد عمارت میں موجود تھے ‘ اسلئے یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ ملبہ میں ہنوز کتنے افراد پھنسے ہوئے ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT