Wednesday , October 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / لاہور ہائیکورٹ نے کرکٹر محمد عامر کیخلاف درخواست خارج کردی

لاہور ہائیکورٹ نے کرکٹر محمد عامر کیخلاف درخواست خارج کردی

لاہور29 ۔ ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) لاہور ہائیکورٹ کرکٹر محمد عامر کے خلاف دائر درخواست پہلی ہی سماعت پر خارج کردی۔لاہور ہائیکورٹ کیجسٹس شاہد بلال خان نے بند کمرے میں سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔جسٹس شاہد بلال خان نے اپنے چیمبر میں درخواست گزار اورپی سی بی کے قانونی مشیرتفضل رضوی کے دلائل سنے، پی سی بی کا موقف تھا کہ محمد عامراپنی سزا مکمل کرچکے ہیں۔جسٹس شاہد بلال خان نے دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کردی۔کرکٹر محمدعامر کیخلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست جسٹس پارٹی نے دائر کی تھی ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا محمد عامر اسپاٹ فکسنگ مقدمہ میں سزایافتہ ہیں،ان کی ٹیم میں شمولیت سے پاکستان کی بدنامی ہو گی،لہٰذااستدعا ہے کہ ان کی ٹیم میں شمولیت کو روکنے کاحکم صادر کیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT