Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / لا را نے دوسری مرتبہ یو ایس اوپن اسکواش جیت لیا

لا را نے دوسری مرتبہ یو ایس اوپن اسکواش جیت لیا

نیو یارک۔19 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ کی نمبرایک اسکواش کھلاڑی لا را مسارو نے مصر کی نور الطیب کو 3-2 سے ہرا کر دوسری مرتبہ یو ایس اوپن خطاب جیت لیا۔ وہ 67منٹ تک جاری رہنے والے فیصلہ کن مقابلہ کے ایک مرحلے میں 2-1سے خسارے میں تھیںلیکن  پھر انہوں نے شاندار واپسی  کرتے ہوئے 11-6 ، 9-11، 6-11 ،11-8 اور11-7 سے فائنل میچ جیت کر خوبصورت ٹرافی کو اپنے گلے لگایا۔ انہوں نے کامیابی کے بعد کہا کہ کھیل سے وقفے کے بعد یہ خطاب حاصل کرنا انتہائی خاص ہے۔ وہ ستمبر میں 6ماہ کے بعد کورٹ میں واپسی پردفاعی چیمپئن نکول ڈیوڈ کو شکست دے کر مکاؤ اوپن میں کامیاب ہوئی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT