Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / لا لیگا فٹبال ‘ رئیل میڈریڈ کی اوسا سونا کے خلاف کامیابی

لا لیگا فٹبال ‘ رئیل میڈریڈ کی اوسا سونا کے خلاف کامیابی

پامپلونا 12 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) رئیل میڈریڈ نے لا لیگا چمپئن شپ کے ایک میچ میں اوسا سونا کے خلاف 3 – 1 سے کامیابی درج کرلی ۔ اوسا سونا لیگ میں سب سے نیچے پہونچ گئی ہے ۔ رئیل میڈریڈ کی ٹیم نے پہلے ہاف میں 1 – 1 سے اسکور مساوی رکھا تھا ۔ پہلے ہاف میں حالانکہ اوسا سونا کا مظاہرہ بہت شاندار تھا اور اس نے مخالف ٹیم کے گول پوسٹ پر کئی حملے کئے لیکن گول اسکور کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ۔ دوسرے ہاف میں تاہم رئیل میڈریڈ نے بہترین اور جارحانہ تیور دکھائے ۔ میچ پر کنٹرول حاصل کیا اور اس نے مخالف ٹیم کو اسکور کا کوئی موقع دئے بغیر دو گول داغے اور 3 – 1 سے میچ میں کامیابی حاصل کرلی ۔

 

اولمپک میڈل کیلئے میرا خواب
ہنوز برقرار ‘ جیتو رائے
نئی دہلی 12 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے پستول شوٹر جیتو رائے نے کہا کہ اولمپک میں میڈل حاصل کرنے کا ان کا خواب ہنوز برقرار ہے ۔ وہ گشتہ مرتبہ اولمپکس میں اس خواب کی تکمیل میں ناکام ہوگئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں ٹوکیو میں ہونے والے 2020 اولمپکس کیلئے موقع دیا جاتا ہے تو وہ میڈل حاصل کرنے کی جدوجہد کرینگے ۔ جیتو رائے ریو میں ہوئے اولمپک کھیلوں میں میڈل حاصل کرنے سے چوک گئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT