Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں /  لا33لاکھ افراد کو آسرا پنشن کی تقسیم ‘ حکومت

 لا33لاکھ افراد کو آسرا پنشن کی تقسیم ‘ حکومت

سالانہ 5 ہزار کروڑ روپئے کے اخراجات ۔ جوپلی کرشنا راؤ
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر پنچایت راج جوپلی کرشنا راؤ نے کہا کہ ریاست میں 35 لاکھ افراد کو سالانہ 5 ہزار کروڑ روپئے آسرا پنشن تقسیم کئے جارہے ہیں ۔ آئندہ ماہ اپریل سے تنہا رہنے والی خواتین کو بھی ماہانہ ایک ہزار روپئے وظیفہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ٹی آر ایس کے ارکان اسمبلی جی سنتا ، کنڈا سریکھا ، بی شوبھا اجمیرا ریکھا اور کے لکشمی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ریاستی وزیر پنچایت راج جوپلی کرشنا راؤ نے کہا کہ حکومت تلنگانہ 13,17,690 ضعیف افراد ، 13,19,922 بیواؤں ، 4,50,682 معذورین 57,041 ، تاڑی تاسندوں ، 33,980 بافندوں ایڈس سے متاثرہ 30,487 اور 3,46,513 بیڑی ورکرس جملہ 35,56,315 افراد میں سالانہ 5 ہزار کروڑ روپئے کے وظائف تقسیم کررہی ہے ۔ آئندہ ماہ اپریل سے تنہا رہنے والی خواتین کو بھی ماہانہ ہزار روپئے وظیفہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ زنخوں کو بھی وظیفہ دینے کی تجویز زیر غور ہے ۔ اضلاع کی تنظیم جدید کے بعد 21 اضلاع میں معذورین کا جائزہ لینے بورڈس قائم کئے گئے ۔ 9.33 لاکھ معذورین کا ٹسٹ کیا گیا ہے ۔ 6 لاکھ افراد کی معذورین ثابت ہوئی ہے ۔ جس میں 4 لاکھ معذورین اہل قرار دئیے گئے ہیں ۔ حکومت نے ابھئے ہستم کے تحت 35 کروڑ روپئے سکنڈ کوارٹر کا بجٹ منظور کیا ہے ۔ وظائف کی تقسیم میں پیش آنے والے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے پوسٹل ڈپارٹمنٹ سے مذاکرات کی گئی ہے ۔ دیہی علاقوں میں پوسٹل ڈپارٹمنٹ سے وظائف تقسیم کرتے ہوئے بائیو میٹرک نطام پر عمل کیا جائے گا ۔ آسرا پنشن کی تعداد میں ہر ماہ اضافہ ہورہا ہے ۔ تلگو دیشم کے دور حکومت میں صرف 70 روپئے وظیفہ دیا جاتا تھا ۔ کانگریس کے دور حکومت میں 200 روپئے دیا جاتا تھا ۔ ٹی آر ایس نے وظائف کی رقم کو بڑھاکر 1020 روپئے اور 1500 روپئے کردی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT