Saturday , June 24 2017
Home / دنیا / لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ خوفناک جھڑپوں سے دہل گیا

لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ خوفناک جھڑپوں سے دہل گیا

سیدون ( لبنان)۔ 9اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) فوج نے اسلامی انتہا پسندوں کے ساتھ مسلسل تیسرے دن لبنان نے فلسطینیوں کے کیمپ میں جھڑپیں جاری رکھیں ۔ لبنان کے سرکاری زیر انتظام قومی خبر رساں ادارہ نے آج کہا کہ جھڑپوں کے آغاز سے اب تک دو افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ ایمبولنس گاڑیاں زخمیوں کو عین الحلویہ سے قریبی اسپتال منتقل کررہی ہیں ۔ پناہ گزین کیمپ کے اندر فائرنگ کی آوازیں اور راکٹ سے پھینکے جانے والے دستی بم کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں ۔ حکومت سیدون کے سرکاری اسپتال پر راکٹ حملہ کیا گیا تھا ۔ لبنان کے عہدیداروں نے ساحلی شہر سے جنوبی لبنان کو مربوط کرنے والی شاہراہ کی ناکہ بندی کردی تھی۔ کل مقامی فلسطینی کمانڈر نے عہد کیا کہ انتہاپسند مبلغ بلال بدر کے حامیوں کو کچل دے گا ۔ اقوام متحدہ کے بموجب لبنان میں فلسطینیوں کے سب سے اس کیمپ میں 55ہزار پناہ گزین ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT