Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / لبنان کی جگہ نیپال سے ہندوستان کا مقابلہ متوقع

لبنان کی جگہ نیپال سے ہندوستان کا مقابلہ متوقع

نئی دہلی۔ 17مئی (سیاست ڈاٹ کام)  ہندوستانی فٹ بال ٹیم نے لبنان کے ساتھ دوستانہ میچ منسوخ ہونے کے بعد نیپال سے رابطہ قائم کیا ہے اور امید ہے کہ وہ اے ایف سی کپ 2019 کوالیفائنگ کی تیاریوں کے لیے اب نیپال فٹ بال ٹیم کے ساتھ یہ بین الاقوامی میچ کھیلے گا۔ ہندوستان اور نیپال کے درمیان یہ دوستانہ بین الاقوامی میچ 6 جون کو ممبئی میں کھیلا جائے سکتا ہے ۔ آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے لبنان کی جگہ نیپال سے اس میچ کے لیے رابطہ قائم کیا ہے ۔ آل نیپال فٹ بال فیڈریشن (اے این ایف اے ) کی سرکاری ویب سائٹ کی جانب سے یہ اطلاع دی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT