Wednesday , October 18 2017
Home / دنیا / لبنان ۔ شام سرحد پر دھماکہ، دو فوجی زخمی

لبنان ۔ شام سرحد پر دھماکہ، دو فوجی زخمی

بیروت ۔ 15 اگست (سیاست ڈاٹ کام) لبنان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے بموجب مشرقی سرحد پر جو شام سے متصل ہے دو لبنانی فوجیوں کو ایک بم دھماکہ میں زخمی کردیا گیا۔ قومی خبر رساں ادارہ نے کہا کہ بم دھماکہ میں ارسال کے علاقہ میں ہوا جس سے دو فوجیوں کو معمولی زخم آئے۔ دھماکہ کے بعد فوجیوں نے عسکریت پسندوں کے قریبی مورچوں پر فائرنگ شروع کردی۔ پڑوسی ملک شام میں خانہ جنگی کی وجہ سے سرحد پار لبنان میں بھی تشدد کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ دولت اسلامیہ اور القاعدہ کے عسکریت پسندوں نے لبنان کے سرحدی خطہ پر 2014ء میں مختصر مدت کیلئے قبضہ کرلیا تھا۔ بعدازاں لبنانی فوج نے انہیں سرحد کی طرف ڈھکیل دیا۔ لبنانی فوج اور عسکریت پسند گروپ حزب اللہ اس علاقہ میں حفاظتی انتظامات کی مشترکہ ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT