Monday , July 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / لجنڈ فٹبالر پلے کا واکر ’’پہیوں والا ساکر شوز ‘‘

لجنڈ فٹبالر پلے کا واکر ’’پہیوں والا ساکر شوز ‘‘

ریو ڈی جنیرو ، 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ساکر لجنڈ پلے اِن دنوں چلنے پھرنے کیلئے دھاتی فریم والا واکر استعمال کررہے ہیں جس کے تعلق سے اُن کے ایجنٹ کا کہنا ہے کہ وہ اسپورٹس کی کوئی نئی شئے معلوم ہوتا ہے۔ وہ اسے پہیوں والا اپنا نیا ساکر شوز قرار دے رہے ہیں۔ لجنڈ فٹبالر کے ایجنٹ جوس فورنس نے نیوز ایجنسی ’ اے پی‘ کو بتایا کہ 76 سالہ پلے کی برازیل کے کثیرالاشاعت اخبار میں شائع تصویر نے کافی توجہ حاصل کرلی ہے۔ پلے تقریباً ایک سال قبل کولہے کی سرجری کے بعد سے اس واکر کو باقاعدگی سے استعمال کررہے ہیں۔ پلے 1958، 1962 اور 1970 میں برازیل کی ورلڈ کپ فتوحات کا اہم حصہ تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT