Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / لداخ میں برف کا تودا طلایہ گرد فوجی پارٹی پر گرپڑا، ایک ہلاک ، ایک لاپتہ

لداخ میں برف کا تودا طلایہ گرد فوجی پارٹی پر گرپڑا، ایک ہلاک ، ایک لاپتہ

جموں ؍ سرینگر ۔25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک فوجی ہلاک اور دوسرا لاپتہ ہوگیا جبکہ برف کا ایک تودا سیاچن ترتک سیکٹرمیں لداخ کے علاقہ میں فوج کی طلایہ گردی پارٹی پر 8 بجے صبح گر پڑا۔ دنیا کی سب سے بڑی بٹالین کے دو فوجیوں میں سے ایک ہلاک اور دوسرا لاپتہ ہوگیا۔ اس بٹالین کی پارٹی اس علاقہ میں طلایہ گردی کررہی تھی۔
ممبئی ایرپورٹ پر مصر میں تشدد کا مشتبہ ملزم گرفتار
ممبئی۔25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک مصری شہری جس پر وسیع پیمانے پر مصر میں ہونے والے تشدد میں ملوث رہنے کا شبہ ہے، آج ممبئی ایرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔ یہ تشدد صدر محمد مرسی کی برطرفی کے بعد 2013ء میں ملک گیر سطح پر ہوا تھا۔ ایک پولیس عہدیدار نے آج کہاکہ ایک مشتبہ ملزم کو ممبئی ایرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT