Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / لداخ میں برف کے تودوں کی زد میں چار سپاہی فوت

لداخ میں برف کے تودوں کی زد میں چار سپاہی فوت

جموں ۔ 4 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دفاع کے ایک ترجمان نے آج کہا کہ جموں و کشمیر کے علاقہ لداخ میں برف کے ایک بڑے تودے کی زد میں آنے کے نتیجہ میں لداخ اسکواڈس 3 کے چار سپاہی فوت ہوگئے ۔ اودھم پور میں  دفاعی ترجمان کرنل ایس ڈی گوسوامی نے پی ٹی آئی سے کہا کہ 3 لداخ اسکواڈس کے چار جوان کل 4.30 بجے شام لداخ کی جنوبی برفانی چوٹی کے قریب اس وقت برف کے ایک بڑے تودے کی زد میں آگئے جب وہ پٹرول پارٹی کے ساتھ گزر رہے تھے۔ برف کے تودے گرنے کے فوری بعد امدادی کام شروع کئے گئے تھے لیکن چار سپاہیوں کی جان نہیں بچائی جاسکی۔ برفانی تودوں سے نعشیں برآمد کرلی گئی ہیں جنہیں بغرض پوسٹ مارٹم ہونڈار ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے۔ مہلوکین کی شناخت حولدار سیوانگ نوربو، حولدار دورجے گیلتسان ، رائفل مین محمد یوسف اور رائفل مین جگمیڈ چوسدوپ کی حیثیت سے کی گئی۔ کرنل گوسوامی نے کہا کہ طبی ضابطہ کی تکمیل کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالہ کی جائیں گی۔

TOPPOPULARRECENT