Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / لداخ میں ہند۔ چین دستوں کا ٹکراؤ

لداخ میں ہند۔ چین دستوں کا ٹکراؤ

لیہہ ؍ نئی دہلی ، 12 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی اور چینی دستوں کا حال میں لداخ میں حقیقی خط ِ قبضہ (ایل اے سی) کے پاس ٹکراؤ ہوا، جو وہی علاقہ ہے جہاں پیپلز لبریشن آرمی نے اپریل 2013ء میں کیمپس لگائے تھے جو تین ہفتے کے تعطل کا موجب بنے تھے۔ ان تبدیلیوں سے واقف کار عہدیداروں کے مطابق چینی دستوں نے لداخ کے شمالی علاقہ برتسے میں ایک عارضی جھونپڑی تعمیر کی تھی، جسے بعد میں آئی ٹی بی پی اور فوجی جوانوں نے گزشتہ روز منہدم کردیا۔ چین کی اس علاقہ پر نظر بتائی جاتی ہے، جو ہندوستان کو کراکورم ہائی وے پر نظر رکھنے کا فائدہ دیتا ہے، پاکستان مقبوضہ کشمیر کے ساتھ چین کی جانب سے غیرقانونی طور پر مقبوضہ خطہ کو جوڑتی ہے۔ اس کے علاوہ ہندوستان کا ایک اڈوانسڈ گراؤنڈ لینڈنگ مرکز دولت بیگ اولڈی میں ہے جسے اگسٹ 2013ء میں کارکرد کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT