Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / لدھیانہ میں جونیئر نیشنل فسٹ بال چمپیئن شپ

لدھیانہ میں جونیئر نیشنل فسٹ بال چمپیئن شپ

حیدرآباد۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) لڑکے اور لڑکیوں کیلئے چھٹویں جونیر نیشنل فِسٹ بال چمپئن شپس 2016ء 29 تا 31 مئی پنجاب کے شہر لدھیانہ میں منعقد ہوں گے۔ فسٹ بال فیڈریشن آف انڈیا کے جنرل سیکریٹری پراگ آر وانکھیڈے نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ ان قومی مقابلوں میں حصہ لینے کی خواہشمند ٹیمس 23 مئی تک آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر جگ روپ سنگھ کو ان کے موبائیل 91-9501500364 پر پریم سنگھ کو 91-9815073046 پر اپنی شرکت اور سفر کے منصوبوں سے مطلع کریں۔ اس ٹورنمنٹ میں لڑکے اور لڑکیوں کے انڈر 18 فسٹ بال ورلڈ چمپین شپ کے جرمنی ہونے والے مقابلوں کیلئے قومی ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔ پراگ وانکھیڈے نے کہا کہ لڑکے اور لڑکیوں کی ہر ٹیم بشمول 10 کھلاڑیوں ایک مینیجر اور ایک کوچ 12 ارکان پر مشتمل ہوگی۔ ٹیم کے تمام ارکان بشمول کوچ کو پوری آستین (فل سلیوز) کے یونیفارم پہننا ہوگا۔ آمد پر ہر ٹیم کو 1000 روپئے داخلہ فیس اور ہر کھلاڑی کیلئے فی کس 300 روپئے رجسٹریشن فیس ادا کرنا ہوگا۔ الحاق کی فیس بھی ادا کرنا ہوگا جس میں ناکامی کی صورت میں ٹیم کو مقابلوں میں حصہ لینے سے نااہل قرار دیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT