Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / لدھیانہ میں پادری ہلاک

لدھیانہ میں پادری ہلاک

لدھیانہ۔16جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک چرچ کے پادری کو دو موٹر سیکل بردار حملہ آوروں نے سیلم کے تہری علاقہ میں رات دیرگئے گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ مہلوک کی شناخت پادری سلطان مسیح کی حیثیت سے کی گئی ۔ اس واقعہ کے وقت پادری مسیح چرچ کے باہر کھڑا کسی سے موبائیل فون پر بات کررہا تھا ۔ اُسے قریبی ڈی ایم سی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ اس کے بیٹے راہول مسیح نے کہا کہ اس کا باپ ٹمپل آف گارڈ چرچ کا انچارج تھا ۔ وہ گذشتہ 30سال سے اسی چرچ میں مقیم تھا ۔ اس کی کسی سے بھی دشمنی نہیں تھی۔پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT