Saturday , August 19 2017
Home / پاکستان / لشکرجھانگوی کا کمانڈر انکاؤنٹر میں ہلاک

لشکرجھانگوی کا کمانڈر انکاؤنٹر میں ہلاک

لاہور ۔ 26نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ممنوعہ تنظیم لشکر جھانگوی کا ایک اعلیٰ سطحی کمانڈر جس کی گرفتاری کیلئے 25لاکھ روپئے کا انعام کا اعلان کیا گیا ہے ۔ وہ آج اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ساتھ پولیس کے ساتھ ہوئے ایک انکاؤنٹر میں ہلاک ہوگیا ۔ ہارون رشید بھٹی لشکر جھانگوی کے بانیوں میں سے ایک تھا اور جسے اس گروپ کا آخری اہم قائد تصور کیا جاتا تھا ۔ دریں اثناء پنجاب پولیس کی کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (CIA) کے سربراہ عمر ورک نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور انسداد دہشت گردی کے محکمہ سے تعلق رکھنے والی ٹیم بھٹی کو اس کے ساتھیوں کی خفیہ پناہ گاہ لے جارہی تھی جو تاریخی مینار پاکستان کے قریب ملک پارک میں واقع تھی ۔ بھٹی کی اطلاع پر جب ٹیم نے ایک مکان پر دھاوا کیا تو اندر سے بھٹی کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس نے جوابی کارروائی میں فائرنگ کی اور اسکے تینوں ساتھیوں کو ہلاک کردیا ۔ عمر ورک نے کہا کہ فائرنگ کے اس تبادلہ میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے ۔

TOPPOPULARRECENT