Thursday , August 24 2017
Home / عرب دنیا / لشکر طیبہ ، طالبان ، داعش سے متحدہ مقابلہ ضروری:سشماسوراج

لشکر طیبہ ، طالبان ، داعش سے متحدہ مقابلہ ضروری:سشماسوراج

قاہرہ 25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)  ہندوستان نے دہشت گرد گروپس جیسے پاکستان میں موجود لشکر طیبہ اور طالبان کے علاوہ انتہائی خطرناک آئی ایس آئی ایس سے نمٹنے کیلئے متحدہ طور پر مقابلہ کی ضرورت ظاہر کی ہے ۔ دورہ کنندہ وزیر امور خارجہ سشما سوراج نے دہشت گردی اور انتہا پسندی میں اضافہ پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ اس ضمن میں مذاکرات کیلئے وسیع تر پیشرفت ہونی چاہئے تاکہ ’’عدم اعتماد اور تشدد‘‘ کا ماحول ختم ہو اور امن و ترقی کیلئے ایک دوسرے پر بھروسہ کیا جاسکے۔ مصر کے جنگی نقطہ نظر سے اہمیت کے حامل نقادوں اور پالیسی سازوں کے منتخب گروپس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ داعش کا خلیجی علاقہ کو خطرہ بڑھ رہا ہے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہندوستان کے پڑوس میں طالبان اور لشکر طیبہ کی سرگرمیوں پر بھی تشویش ظاہر کی۔ سشما سوراج  نے آج کہاکہ ہندوستان عرب دنیا میں اپنے کلیدی مفادات رکھتا ہے اور اِس کے مختلف مسائل کی یکسوئی کا ٹھوس طور پر پابند عہد ہے جن میں فلسطین ۔ اسرائیل مسئلہ کا حل شامل ہے۔ انہوںنے کہاکہ فلسطینی کاز کے لئے ہماری مضبوط روایتی تائید و حمایت بدستور غیر متزلزل ہے جبکہ ہم نے اسرائیل کے ساتھ بھی اچھے تعلقات استوار کر رکھے ہیں۔ ہم گزشتہ سال کی اسرائیل ۔ غزہ لڑائی میں فائر بندی  سے متعلق مصری رول کی ستائش کرتے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ ہم فلسطین ۔ اسرائیل مسئلہ کی یکسوئی کے ضمن میں عرب دنیا کی اُمنگوں کے حمایتی رہے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ ہندوستان کو اِس خطہ میں دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد میں اضافہ کے تعلق سے فکرمندی ہے اور وہ اِس چیلنج سے لڑنے کے لئے کوششوں کی بھرپور تائید کرتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT