Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / لشکر طیبہ رکن بہادر علی عرف سیف اللہ کو عدالتی تحویل

لشکر طیبہ رکن بہادر علی عرف سیف اللہ کو عدالتی تحویل

نئی دہلی۔ 17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) خصوصی عدالت نے آج دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کیلئے مبینہ طور پر کام کرنے والے ایک پاکستانی شہری بہادر علی عرف سیف اللہ کو 15 ستمبر تک عدالتی تحویل میں دے دیا ہے۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی نے اس سے پوچھ گچھ کیلئے مزید تحویل میں دینے کی درخواست کی تھی۔ اس کے بعد عدالت نے سیف اللہ کو عدالتی تحویل میں دے دیا۔ عدالتی ذرائع کے بموجب بہادر علی کو اس کی قومی تحقیقاتی ایجنسی کے ریمانڈ ختم ہونے کے بعد ضلع جج امرناتھ کے روبرو پیش کیا گیا تھا۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی نے ان کیمرہ کارروائی کے دوران درخواست داخل کی اور ملزم کیلئے ایک ماہ کی عدالتی تحویل کی درخواست کی تھی۔ اس کیس کی وجہ سے کشمیر میں جاری تشدد میں نیا موڑ آیا ہے ۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی نے بہادر علی کے اقبالی ویڈیو کے ادعا کا حوالہ دیا ہے کہ کشمیر میں تشدد کیلئے پاکستان ذمہ دار ہے۔

TOPPOPULARRECENT