Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / لشکر طیبہ کا جنگجو سرینگر میں گرفتار

لشکر طیبہ کا جنگجو سرینگر میں گرفتار

سری نگر 14جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) سیکورٹی فورسز نے جمعہ کے روز شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایک مقامی جنگجوکو گرفتار کرلیا۔ گرفتار شدہ جنگجو سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع بانڈی پورہ کے حاجن میں جنگجوکی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر ریاستی پولیس اور فوج کی 13 راشٹریہ رائفلز نے مذکورہ علاقہ میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کے دوران شہباز احمد میر نامی جنگجو کو ایک پستول اور ایک گرینیڈ کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ شہباز احمد جو کہ حاجن کا مقامی رہائشی ہے ، جنگجو تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ تھا۔

TOPPOPULARRECENT