Saturday , August 19 2017
Home / Top Stories / لشکر طیبہ کا دہلی میں فدائین حملوں کا منصوبہ ، انٹلیجنس اطلاعات سے سازش بے نقاب

لشکر طیبہ کا دہلی میں فدائین حملوں کا منصوبہ ، انٹلیجنس اطلاعات سے سازش بے نقاب

نئی دہلی 5 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) لشکرطیبہ کے دو کارکنوں کی جانب سے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں فدائین حملے کرنے کیلئے ایک منصوبہ تیار کیا گیا، جس کو دہلی پولیس نے بے نقاب کردیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ اس مبینہ سازش کا اس وقت انکشاف ہوا جب دہلی پولیس کے اسپیشل سل کو انٹلیجنس سے ایسی اطلاعات ملیں کہ لشکرطیبہ کے دو کارکن پاکستان مقبوضہ کشمیر سے جموں و کشمیر میں گھس آئے ہیں ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس اطلاع کے بعد ایک ایف آئی آر درج کی گئی۔ ان دو لشکرطیبہ کارکنوں کی ڈوجانا اور اوکاشا کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ایف آئی آر یکم ڈسمبر کو دہلی پولیس اسپیشل سل کے دفتر میں درج کی گئی ۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی مختلف عدالتوں میں یہ ایف آئی آر درج کروادی گئی ہے ۔ شکایت کے بموجب لشکرطیبہ کی جانب سے یہ سازش کی جا رہی ہے کہ دہلی اور ملک کے دیگر مقامات پر دہشت گردانہ حملے کئے جائیں۔ اور اسی مقصد سے لشکر طیبہ کے ذمہ داروں نے دو کارکنوں کو ہندوستان میں گھسا دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT