Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسند ہلاک

لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسند ہلاک

سری نگر 31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسندوں کو سکیوریٹی فورسیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کل رات پیش آئے انکاؤنٹر میں ہلاک کردیا، پولیس نے آج یہ بات کہی۔ انھوں نے بتایا کہ سکیوریٹی فورسیس نے کل شام پلواما کے گورسو علاقہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق خبر ملنے پر وہاں ناکہ بندی کی۔ فورسیس نے عسکریت پسندوں کو نکال باہر کرنے کے خاطر وہاں گھر گھر تلاشی لی۔ اس دوران عسکریت پسندوں نے ایک مکان سے جہاں وہ روپوش تھے، فراری کی کوشش کی اور پولیس کی جانب سے روکنے پر نہیں رُکے۔ چنانچہ انکاؤنٹر میں ہلاک ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT