Tuesday , October 17 2017

لطائف

٭  سعید: عامر تم انگریزی جانتے ہو؟عامر : ہاں ! اگر اردو میں بولی جائے تو۔
٭ایک لڑکا سڑک پر بھیک مانگ رہا تھا، ایک عورت نے کہا ’’ تمہیں شرم نہیں آتی تمہاری عمر کے لڑکے کو تو اسکول جانا چاہئے۔‘‘
لڑکے نے جواب دیا ’ ’ وہاں بھی گیا تھا مگر کسی نے ایک پیسہ بھی نہیں دیا۔‘‘
٭ استاد ( شاگرد سے ) یہ بچہ تمہارا کیا لگتا ہے۔؟ شاگرد:میرا دور کا سگا بھائی ہے۔
استاد: کیا مطلب ۔؟ شاگرد: اس کے اور میرے درمیان آٹھ بہن بھائیوں کا فرق ہے۔
٭ایک آدمی نیا نیا فوج میں بھرتی ہوا اور اسے جنگ پر بھیج دیا گیا۔ جنگ میں اس کے ہیلمٹ پر ایک گولی لگی وہ یہ کہتے ہوئے بھاگ نکلا کہ ’’ عقل مند کیلئے اشارہ ہی کافی رہتا ہے۔‘‘
٭ استاد ( شاگرد سے ) شعر مکمل کرو ’’ ہیں لوگ وہی جہاں میں اچھے … ؟‘‘شاگرد: نقل کرواتے ہیں جو دوسروں کو۔ ( اصل شعر : ہیں لوگ وہی جہاں میں اچھے۔ آتے ہیں جو کام دوسروں کے۔ علامہ اقبال )
٭نرس: مریض سے جاگو جاگو۔ مریض ( گھبرا کر جاگ اُٹھتا ہے) کیوں کیا ہوگیا؟ نرس: میں تمہیں سونے کیلئے گولیاں دینا بھول گئی تھی۔
٭استاد( شاگرد سے ) کوئی کہانی سناؤ ۔
شاگرد : ایک دن میں چچا جان کے گھر گیا، وہ سوئے ہوئے تھے ، دوسرے دن وہ میرے گھر آئے میں سویا ہوا تھا۔نتیجہ : جیسا کروگے ویسا بھرو گے۔
٭ ماسٹر : بتاؤگرمی کے موسم میں مانسون کی ہوا کس طرف سے  چلتی ہے۔؟ شاگرد : ہوا تو دکھائی نہیں دیتی جناب! میں کیسے بتاؤں ۔‘‘
٭ استاد ( شاگرد سے ) بتاؤ بندرگاہ کسے کہتے ہیں؟ شاگرد : جناب !جہاں بندر رہتے ہیں۔
٭کمرہ امتحان میں ایک لڑکا سامنے والے لڑکے کے پرچے کو غور سے پڑھ رہا تھا۔استاد نے پوچھا ’’ آفتاب ! یہ کیا کررہے ہو۔؟ ‘‘ آفتاب ’’ جی میں دیکھ رہا ہوں کہ اس نے میرے پرچے کی نقل تو نہیں کی۔‘‘
٭پہلا دوست ’’ تمہارے نوکر کا کیا نام ہے؟ ۔‘‘دوسرا دوست ’’ اس کا نام بحرالکاہل ہے۔ کیونکہ وہ بہرہ بھی ہے اور کاہل بھی اس لئے امی اس کو بحرالکاہل کہتی ہیں۔‘‘

TOPPOPULARRECENT