Friday , August 18 2017

لطائف

٭ دو دوست آپس میں باتیں کر رہے تھے ۔ ایک نے کہا میرے ابو سڑک پار کرتے ہوئے ڈرتے ہیں ۔ دوسرا دوست : وہ کیوں؟پہلا دوست: وہ سڑک پار کرتے ہوئے میرا ہاتھ جو پکڑ لیتے ہیں ۔
٭ ایک چیونٹی بھاگی بھاگی جارہی تھی ، راستے میں ایک چوہا ملا ۔ اس نے پوچھا بی چیونٹی کہاں جارہی ہو؟چیونٹی نے جواب دیا : ہاتھی کا حادثہ ہوگیا ہے ، اسے خون دینے جارہی ہوں ۔
٭ یوسف ( احمد سے ) بھی تمہارے ماموں جان نے سالگرہ پر تمہیں کیا تحفہ دیا ؟ احمد : پیانو مجھے ایسا تحفہ کبھی نہیں ملا ۔یہ میرے لئے خوشیوں کا پیغام لایا ہے۔ یوسف : وہ کیسے؟احمد : مجھے امی ہر ہفتے دس روپئے دیتی ہیں صرف اس لئے کہ میں اسے نہ بجاؤں ۔
٭ تین دوستوں نے پارٹی کی ہر کسی کو دو دو چیزیں لانی تھیں ایک دوست بسکٹ کے دو پیکٹ لے آیا ۔ دوسرا دوست جوس کی دو بوتلیں لے آیا اور تیسرا دوست اپنے دو بھائیوں کو لے آیا ۔
٭ مالک : اب تک تم نے مچھر نہیں مارے ، میرے کانوں میں بھنبھنارہے ہیں ۔ نوکر: صاحب جی : میں نے مچھر مار تو دئے ہیں ۔ یہ تو ان کی بیویاں ہیں جو ان کے مرنے پر رو رہی ہیں ۔
٭دو طالب علم بات کر رہے تھے پہلا طالب علم : مجھے انگریزی کے پروفیسر بہت پسند ہے ۔ ان کی عادت بھی کیا خوب ہے ۔ دوسرا طالب علم حیران ہوکر وہ کیا؟پہلا طالب علم وہ کلاس میں داخل ہوتے ہی سب سے پہلے کلاس سے مجھے باہر نکال دیتے ہیں ۔
٭٭٭٭٭
٭٭٭٭٭

TOPPOPULARRECENT