Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / لفتھانسا کی آج ایک ہزار پروازیں منسوخ، پائلٹس کی ہڑتال کا نتیجہ

لفتھانسا کی آج ایک ہزار پروازیں منسوخ، پائلٹس کی ہڑتال کا نتیجہ

فرینکفرٹ ۔ 8 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جرمن ایرلائین لفتھانسا نے آج ایک ہزار مختصر مسافتی اور اوسط مسافتی پروازیں اندرون و بیرون ملک منسوخ کردیں کیونکہ آج پائلٹس کے دو روزہ واک آؤٹ کا پہلا دن تھا۔ ایر لائین نے کہا کہ کل اس نے عدالت میں درخواست پیش کی ہے۔ تاکہ صنعتی کارروائی روکی جاسکے۔ یہ 18 ماہ میں تیرھواں واکٹ آؤٹ ہے۔ یہ کمپنی ایک ماہ طویل عاجلانہ سبکدوشی کی دفعات کے بارے میں تنازعہ کی یکسوئی کرنے میں مصروف ہیں۔ آج ہڑتال کا آغاز ہوا اور کل اس کا دوسرا دن ہوگا۔ 1520 پروازوں میں 1000 منسوخ کردی گئی ہیں۔ صرف 500 سے کچھ زیادہ پروازیں جاری رہیں گی۔

TOPPOPULARRECENT