Monday , August 21 2017
Home / Top Stories / لفتھانسا کی ہڑتال جاری ، 929 فلائٹس منسوخ

لفتھانسا کی ہڑتال جاری ، 929 فلائٹس منسوخ

برلن ۔ 9 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : جرمنی کی مقبول ترین ایر لائنز ، لفتھانسا کے عملہ کی ہڑتال نے پیر کے روز بدترین رخ اختیار کرلیا جہاں تقریبا 900 ڈومیسٹک اور یوروپین فلائٹس کو منسوخ کرنا پڑا کیوں کہ کیبن عملہ نے انتباہ دیا ہے کہ وہ اپنی ہڑتال اپنے مطالبات پورے ہونے تک جاری رکھیں گے ۔ جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ کم سے کم جمعہ تک ہڑتال ضرور چلے گی ۔ ڈسلڈرف ، فرینکفرٹ اور میونخ ایرپورٹس پر بھی عملہ ہڑتال کرنے والا ہے ۔ یو ایف او فلائٹ اٹینڈنٹس یونین نے یہ بات بتائی ۔ ایرلائنز کے مطابق مندرجہ شہروں سے آنے والی اور وہاں جانے والی کم و بیش 929 فلائٹس منسوخ کی گئی ہیں جب کہ فلائٹس کی مجموعی تعداد 3000 ہے ۔ منسوخی کے بعد 113,000 مسافرین کے سفر پر سوالیہ نشان لگ گیا ۔ بہر حال 70 فیصد جزوی خدمات جاری ہیں اور مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان خدمات سے استفادہ کریں ۔ ایرلائنز کے بیان کے مطابق ایگزیکٹیو بورڈ ہڑتال کے اثرات پر کل ایک اجلاس منعقد کرے گا ۔ ایر لائنز کی تاریخ میں اس نوعیت کی ہڑتال کبھی نہیں ہوئی ۔ ایرلائنز نے ہڑتالی عملہ سے بات چیت کرنے کا اشارہ دیا ہے اور اپنے تمام مسافرین سے معذرت خواہی کی ہے جنہیں ہڑتال کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور یہ وعدہ کیا کہ وہ اپنے فلائٹس کا نیا نظام العمل www.lh.com پر جاری کرے گا اور بکنگس کے موقف کو مسافرین کو بذریعہ ایس ایم ایس واقف کروایا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT