لفظ لفظ موتی

   

٭ مبارک ہیں وہ لوگ جن کے پاس نصیحت کو الفاظ نہیں بلکہ ان کے اپنے اعمال ہیں۔
٭ آہستہ آہستہ چلنا اور منزل مقصود تک پہنچنا ، دوڑنے اور راستے میں گر جانے سے بہتر ہے ۔
٭ عقل مند اور بیوقوفوں میں کچھ نہ کچھ عیب ضرور ہوتا ہے مگر عقلمند اپنے عیب خود دیکھتا ہے اور بے وقوفوں کا عیب دنیا دیکھتی ہے ۔
٭ عقلمند آدمی اس وقت تک نہیں بولتا جب تک خاموشی نہیں ہوجاتی ۔
٭عقلمند وہ جو غصہ دیر سے کرے ۔
٭عقلمند علم دوست اور کم گو ہوتا ہے ۔
٭ خوش کلامی ، صراط مستقیم کی طرف لے جاتی ہے ۔
٭نیکی کرتے وقت بدلے کی توقع مت کرو کیونکہ اچھائی کا بدلہ انسان نہیں بلکہ اللہ دیتا ہے ۔
٭انکسار ی مومن کی پوشاک ہے ۔
٭ عالم وہی ہے ، جس کا اپنے علم پر عمل ہو۔
٭مسکراہٹ خلوص کی علامت ہے ۔
٭دل کی سب سے بڑی بیماری حسد ہے۔