Friday , September 22 2017
Home / بچوں کا صفحہ / لفظ لفظ موتی

لفظ لفظ موتی

٭خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو اپنے پاس موجود نعمتوں پر شکر ادا کرتے ہیں اور خوش رہتے ہیں ۔
٭اچھی بات سیکھنا اچھا ہے مگر زیادہ بہتر یہ ہے کہ اچھی با ت سیکھ کر اس پر عمل کیا جائے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دی جائے ۔
٭ شکایت کے بجائے ، ہمیشہ شکر ادا کریں۔
٭ والدین کا ادب کیجئے ، ان سے نرمی سے بات کیجئے ، ان کی نصیحت کو یاد رکھئے اور ان کی خدمت میں کوئی کمی نہ ہونے دیجئے ۔
٭ خوش رہنا چاہتے ہیں تو دوسروں کو بھی کوئی تکلیف نہ دیجئے ۔
٭ بدلہ لینے والے سے معاف کردینے والا بہتر ہے ۔
٭ اچھی کتاب کا مطالعہ کرنا ، اصل میں وقت کی قدر کرنا ہے ۔
٭ دوستی کے بندھن کو مضبوط بنانا چاہتے ہو تو ملتے رہو اگر مضبوط تر بنانا چاہتے ہو تو کبھی کبھار ملو ۔
٭ صورت بغیر سیرت کے ایک پھول ہے جس میں کانٹے زیادہ ہوں اور خوشبوبالکل نہیں ۔
٭ تقدیر پر رضامندی غم کو مٹادیتی ہے۔
٭اگر کامیابی چاہتے ہو تو ہر دن کو زندگی کا آخری دن سمجھو۔
٭ برے لوگوں کی صحبت سے تنہائی بہتر ہے ۔
٭ تنہائی سے بہتر ہے کہ مطالعہ کیا جائے ۔
٭ درویشی یہ ہے کہ کسی چیز کی طمع نہ کرے ۔ کوئی بے طلب لے آئے تو منع نہ کرے اور جب لے لے تو جمع نہ کرے ۔
٭ سخت کلام آگ کا وہ شعلہ ہے جو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے داغ چھوڑ جاتا ہے ۔
٭نیکی کرنے سے انسان کی عمر بڑھتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT