Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / لفٹنینٹ گورنر ۔عآپ کشیدگی میں اضافہ

لفٹنینٹ گورنر ۔عآپ کشیدگی میں اضافہ

نئی دہلی۔22 جون (سیاست ڈاٹ کام) لفٹنینٹ گورنر دہلی نجیب جنگ اور عام آدمی پارٹی کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے۔ پارٹی نے لیفٹننٹ گورنر کو حکومت رکھتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ اور انسداد رشوت ستانی بیوریو کے سربراہ ایم کے مینا کو شیلاڈکشٹ حکومت کے دوران رونما ہونے والے مبینہ اسکامس سے متعلق چار کیسوں میں ایک کیس میں خود کو ’’شریک ملزم ‘‘ بنائیں۔گورنر سے ملاقات کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے 12 ارکان اسمبلی راج نواس پہونچے بعدازاں ان 12 ارکان اسمبلی نے دعوی کیا کہ گورنر نے ان سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا ۔ یہ تازہ کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی جب دہلی کے انسداد رشوت بیورو کے سربراہ مینا نے کہا کہ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال سے بھی ٹینکر اسکام کیس میں ڈکشٹ کے علاوہ چیف منسٹر اروند کجریوال سے پوچھ گچھ ہونی چاہئے۔ ان کے خلاف ایف آئی آر درج کئے جانے کے بعد کجریوال سے پوچھ گچھ کی جانے پر زور دیا جانے لگا جس پر عام آدمی پارٹی کے ارکان برہم ہوگئے اور برہمی کے ساتھ واپس ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT