Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / لفٹ میں پھنس کر ایک شخص فوت

لفٹ میں پھنس کر ایک شخص فوت

حیدرآباد /11 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) پیٹ بشیرآباد کے علاقہ میں پیش آئے واقعہ میں ایک شخص لفٹ میں پھنس کر فوت ہوگیا ۔ پولیس پیٹ بشیرآباد کے مطابق 45 سالہ اتم رائے جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ مغربی بنگل کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص سبھاش نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل ایک اپارٹمنٹ میں چوتھی منزل سے لفٹ کے ذریعہ نیچے آرہا تھا کہ لفٹ میں حادثاتی طور پر پھنس گیا اور فوت ہوگیا ۔ پیٹ بشیرآباد پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT