Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / للت مودی کیخلاف انٹرپول نوٹس کی انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی کوشش

للت مودی کیخلاف انٹرپول نوٹس کی انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی کوشش

نئی دہلی 11 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سابق صدرنشین آئی پی ایل للت مودی کے لئے ایک تازہ پریشانی کھڑی ہوگئی جبکہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے غیر قانونی رقومات کی منتقلی کے مقدمہ میں اُن کے خلاف انٹرپول نوٹس کے لئے کوشش کی۔ رقومات کی غیر قانونی منتقلی مبینہ مالیاتی بے قاعدگیوں کی کارروائیوں کی مختلف اشکال T-20 کرکٹ ٹورنمنٹ کے سلسلہ میں کی گئی تھیں۔ عہدیداروں نے کہاکہ ای ڈی کے ممبئی دفتر نے سرکاری طور پر للت مودی کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ خصوصی عدالت کی جانب سے جاری کرنے کے پیش نظر ’’ریڈ انٹرپول نوٹس‘‘ جاری کرنے کی خواہش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT