Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / للت مودی کیخلاف غیرضمانتی وارنٹ

للت مودی کیخلاف غیرضمانتی وارنٹ

ممبئی۔27جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے آج خصوصی عدالت سے خواہش کی کہ وہ ایک غیرضمانتی وارنٹ سابق آئی پی ایل سربراہ للت مودی کے خلاف مبینہ طور پر رقومات کی غیر قانونی منتقلی کے سلسلہ میں جاری کریں ۔ کیونکہ قبل ازیں جاری کردہ سمنس کا انہوں کوئی جواب نہیں دیا ہے ۔ گذشتہ ہفتہ عدالت نے سنگاپور اور ماریشیش کی حکومتوں کو اسی مقدمہ کے سلسلہ میں عدالتی مکتوبات روانہ کئے تھے ۔ 2010ء میں چینائی میں بی سی سی آئی نے للت مودیاور دیگرکے خلاف ایف آئی درج کیا ہے ۔اس دوران للت مودی کے وکیل صفائی کو مبینہ طورپر مفرور گینگسٹر روی پجاری کی جانب سے جان سے مار دینے کی ٹیلی فون پر دھمکیاں دی جارہی ہیں اور اُس سے کہا جارہا ہے کہ وہ للت مودی کی پیروی بند کردے جس کی وجہ سے کرکٹ انتظامیہ بدنام ہورہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT