Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / للت مودی کی ریڈ کارنر نوٹس جاری ہونا متوقع

للت مودی کی ریڈ کارنر نوٹس جاری ہونا متوقع

جئے پور، 14 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) مرکز نے آج کہا کہ وہ للت مودی کو ہندوستان کی تحویل میں لینے اور ایک ریڈ کارنر نوٹس جلد از جلد اُن کے خلاف جاری کرنے کے اقدامات کرچکے ہیں۔ انھوں نے کانگریس پر الزام عائد کیا کہ یو پی اے حکومت نے سابق آئی پی ایل کمشنر کے خلاف مضبوط مقدمہ قائم نہیں کیا ہے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات راجیہ وردھن سنگھ راٹھور نے الزام عائد کیا کہ یو پی اے حکومت اس مسئلہ پر کارروائی کے بارے میں عوام کو گمراہ کرتی رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یو پی اے دور اقتدار میں للت مودی کے خلاف صرف فیما کے تحت مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ اس قانون میں گرفتاری کی کوئی دفعہ نہیں ہے اور اعظم ترین سزا صرف جرمانہ ہے۔ صرف ایک ہلکی نیلی نوٹس للت مودی کے خلاف جاری کی گئی تھی، جو صرف علاقائی ایرپورٹس پر لاگو ہوتی تھی۔ لندن میں مقیم کسی شخص پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوسکتا تھا۔

TOPPOPULARRECENT