Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / لل57لاکھ روپئے کی بیرونی کرنسی کے ساتھ مسافر گرفتار

لل57لاکھ روپئے کی بیرونی کرنسی کے ساتھ مسافر گرفتار

شمس آباد ۔ /17 اگست (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں ڈی آر آئی عہدیداروں نے ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 57 لاکھ روپئے کی بیرونی کرنسی کو ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹلیجنس حیدرآباد زونل یونٹ عہدیداروں نے دبئی سے آنے والی امارت فلائیٹ کے ایک مسافر کے بیاگ کی تلاش لینے پر اس کے پاس سے یو اے ای درہم، سعودی ریالس اور عمان ریال جن کی ہندوستان میں قیمت 57 لاکھ روپئے ہے ۔ اسے ضبط کرکے کسٹمس ایکٹ 1962 کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے مسافر کو گرفتار کرلیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ جبکہ مسافر کے مطابق اس رقم کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ دبئی میں کسی شخص نے یہ رقم اس کے حوالہ کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT