Wednesday , October 18 2017
Home / دنیا / لندن برج حملے : ایک اور شخص گرفتار

لندن برج حملے : ایک اور شخص گرفتار

لندن، 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) لندن کے ایک پل پر گزشتہ دنوں ہوئے حملے کی تحقیقات کر رہی پولیس نے مشرقی لندن میں کل ایک 19 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے ۔اس طرح اس حملے کے سلسلے میں پولیس اب تک سات افراد کو گرفتار کر چکی ہے ۔پولیس نے ایک بیان میں بتایا کہ گرفتار شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور وہ جنوبی پولیس اسٹیشن میں ہے ۔ اسے دہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ۔ اس حملے کے سلسلے میں چھ مشتبہ افراد کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے لندن کے ایک پل پر پیدل چل رہے لوگوں پر تین حملہ آوروں نے وین چڑھا دی تھی اور پاس میں ہی ایک بازارمیں لوگوں پر چاقوؤں سے حملے کئے تھے ۔ اس حملے میں آٹھ افراد ہلاک جبکہ 50 کے قریب زخمی ہو گئے تھے ۔ ہلاک ہونے والوں میں تین فرانسیسی، دو آسٹریلوی اور ایک ایک اسپین ، کینیڈا اور برطانیہ کے تھے ۔پولیس کارروائی میں بعد میں تینوں حملہ آور بھی مارے گئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT