Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / لندن تیزاب پھینکنے کے شبہ میں دونوجوان گرفتار

لندن تیزاب پھینکنے کے شبہ میں دونوجوان گرفتار

لندن ۔ 14جولائی (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی پولیس نے جمعرات کی شب لندن کے مختلف علاقوں میں شہریوں پر تیزاب پھینکنے کے واقعات کے بعد دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔گذشتہ رات مشرقی لندن میں شہریوں پر تیزاب پھینکنے کے پانچ واقعات پیش آئے ہیں۔حملہ آوروں نے 90 منٹ ہیکنی اور نیونگٹن میں کارروائی کی۔ میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے۔حملے کا نشانہ بننے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ایک زخمی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ شدید زخمی ہے۔تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
گرینچ کے مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی شب دس بج کر 25 منٹ پر ہیکنی میں موٹر سائیکل پر سوار ایک 32 سالہ شخص کو ایک دوسرے موٹر سائیکل پر سوار دو حملہ آوروں نے نشانہ بنایا جس سے ان کا چہرہ زخمی ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد نے متاثرہ شخص کے چہرے پر تیزاب کا سپرے کیا اور اسے پرے دھکیل کر اس کی موٹر سائیکل بھی چھین لی۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ متاثرہ شخص کے زخموں کے بارے میں معلومات ملنے کا انتظار کر رہے ہیں۔پہلے حملے کے بعد دوسرا حملہ 11 بج کر پانچ منٹ پر شورڈچ ہائی سٹریٹ میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے کیا۔

 

TOPPOPULARRECENT