Monday , September 25 2017
Home / دنیا / لندن حملہ آور ’’ہارنے والے دہشت گرد‘‘ : ٹرمپ ، وزیراعظم برطانیہ کی جانب سے سرزنش

لندن حملہ آور ’’ہارنے والے دہشت گرد‘‘ : ٹرمپ ، وزیراعظم برطانیہ کی جانب سے سرزنش

واشنگٹن ؍ لندن ۔ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے آج لندن میں دہشت گرد حملہ کرنے والوں کو ’’ہارنے والے دہشت گرد‘‘ قرار دیا جس کی بناء پر وزیراعظم برطانیہ تھریسامے ان سے ’’قیاس آرائی‘‘ نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے ان کی سرزنش کرنے پر مجبور ہوگئیں۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے لندن حملہ کے بارے میں تفصیلات بیان کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ اس مسئلہ پر جلد ہی وزیراعظم برطانیہ سے بات چیت کریں گے۔ جب انہوں نے ٹیلیفون پر لندن کے حملہ آوروں کو ہارنے والے دہشت گرد قرار دیا تو وزیراعظم برطانیہ تھریسامے اس کی سرزنش کرنے پر مجبور ہوگئیں۔ مے نے ٹرمپ سے کہا کہ وہ اس سنگین واقعہ پر قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔ ٹرمپ نے اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا تھا کہ ہارنے والے دہشت گردوں سے سختی سے نمٹنا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT