Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / لندن حملہ : برطانیہ کو ہند کی حمایت، وزیراعظم کا ٹوئٹ

لندن حملہ : برطانیہ کو ہند کی حمایت، وزیراعظم کا ٹوئٹ

نئی دہلی ، 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے لندن میں پیش آئے دہشت گردانہ حملہ پر آج دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ ہندوستان اس مشکل لمحہ میں برطانیہ کے ساتھ ہے۔ مودی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ لندن میں دہشت گردانہ حملہ سے کافی دکھ ہوا ہے۔ ہماری دعائیں متاثرین اور ان کی فیملیوں کے ساتھ ہیں۔ پانچ افراد ہلاک اور لگ بھگ 40 دیگر زخمی ہوئے جب ایک مشتبہ دہشت گرد نے ایک برج پر راہروؤں کو چاقو گھونپ دیا اور برطانوی پارلیمنٹ کامپلکس کے قریب بھی ایک پولیس آفیسر کو چاقوزنی کا نشانہ بنایا۔ اسے بین الاقوامی دہشت گردی سے متاثرہ واقعہ بتایا جارہا ہے۔ مہلوکین میں حملہ آور اور وہ پولیس مین شامل ہے جسے اُس نے چاقو مارا۔ حملہ آور کو اسکاٹ لینڈ یارڈ آفیسرز نے گولی مار دی۔ اس دوران وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹویٹ کر کے کہا ‘ہندستانی ہائی کمیشن لندن میں تمام ہندوستانیوں کو مدد کر رہا ہے ۔ رابطہ نمبر 2086295950  اور 02076323035ہے۔

TOPPOPULARRECENT