Monday , August 21 2017
Home / دنیا / لندن حملے میں 2آسٹریلیائی شہریوں کی موت

لندن حملے میں 2آسٹریلیائی شہریوں کی موت

سڈنی ۔7 جون (سیاست ڈاٹ کام)آسٹریلیا کی حکومت نے آج کہا کہ گزشتہ ہفتے لندن میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں ایک اور آسٹریلیائی شہری کی موت ہو گئی۔ اس کے ساتھ حملے میں آسٹریلیا کے دو شہری مارے جا چکے ہیں۔وزیر خارجہ جلی بشپ نے کہا کہ حملے کے متاثرین کی معلومات کے لئے ہم برطانوی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ متاثرہ خاندان کو حکومت کی طرف سے مکمل مدد فراہم کی جائے گی۔ مرنے والوں کے نام جاری کرنے سے قبل ان کے اہل خانہ کو مطلع کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس حملے میں سات افراد کی موت ہو گئی تھی۔ ان میں برطانیہ سمیت، فرانس، اسپین اور نیوزی لینڈ کے شہری بھی تھے ۔

TOPPOPULARRECENT