Saturday , June 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / لندن دہشت گرد حملے کے بعد ٹیم ہوٹلس پر سخت سکیورٹی : آئی سی سی

لندن دہشت گرد حملے کے بعد ٹیم ہوٹلس پر سخت سکیورٹی : آئی سی سی

لندن۔ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سیس) نے آج انکشاف کیا کہ کل رات کے لندن دہشت گرد حملے کے بعد ٹیم ہوٹلوں کو مقفل کردیا گیا ہے اور کہا کہ رواں چمپینس ٹروفی میں وہ خطرہ کی سطح کے مطابق سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں گی۔ واضح رہے کہ نقلی خودکش جیکٹ میں ملبوس تین چاقو برداروں وسطی لندن میں دیوانہ وار دہشت گرد حملہ کرتے ہوئے مشہور و معروف لندن پل سے گذرنے والے پیدل راہگیروں پر تیز رفتار ویان چڑھانے کی کوشش کی تھی۔ بعدازاں قریبی مارکٹ میں 7 افراد کو چاقو گھونپ کر ہلاک اور دیگر 48 و زخمی کردیا تھا۔ آئی سی سی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ شب کے واقعہ کے بعد تمام ٹیم ہوٹلوں کو بند کردیا گیا۔ ٹیموں کے ارکان میچ کے عہدیداروں اور اسٹاف کی بروقت نشاندہی کی گئی۔ مشتبہ مقامات پر سکیورٹی انتظامات کئے گئے۔ علاوہ ازیں آج کے میچ کے لئے پولیس اور سکیورٹی انتظامات میں اضافہ کردیا گیا۔ بالخصوص برمنگم میں ہندوستان اور پاکستان کے خلاف آج ہونے والے سنسنی خیز مقابلے کے ضمن میں سخت ترین سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT