Monday , September 25 2017
Home / دنیا / لندن رسٹورنٹ کے مسلم مالک کی کرسمس پر انسانیت دوستی

لندن رسٹورنٹ کے مسلم مالک کی کرسمس پر انسانیت دوستی

لندن ۔ /6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) لندن کے ایک ترکی رسٹورنٹ جس کا مالک اور منتظم مسلمان ہے ۔ کرسمس کے موقع پر عمر رسیدہ اور بے گھر افراد کو مفت کھانے کی پیشکش کی ہے ۔ شیش رسٹورنٹ کے مفت کھانے میں شوربہ ، کیسرول اور پڈنگ میٹھا شامل ہوں گے ۔ منتظم ارسان نے کہا کہ ایک عمر رسیدہ خاتون کے اس بیان پر کہ وہ کرسمس تنہا منائے گی ۔ اس کی حالت زار پر رسٹورنٹ کے مالک اور منتظم دونوں کو رحم آیا تھا اور انہوں نے اپنے تمدن اور بے سہارا لوگوں کی امداد کرنے کے مقصد سے چاہے ان افراد کا مذہب کچھ بھی کیوں نہ ہوں ،یہ اقدام کیا ہے ۔ مفت کھانے کی تشہیر آن لائن کی جارہی ہے ۔ اور /25 ڈسمبر کو ہجوم جمع ہونے کی توقع ہے ۔

TOPPOPULARRECENT